تلنگانہ

تلنگانہ میں آئندہ 48 گھنٹوں میں تیز بارش کے آثار

محکمہ موسمیات نے کہا کہ مختلف مقامات پر اگلے چار دنوں کے دوران تلنگانہ میں مختلف جگہوں پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج جے ساتھ بوندیں پڑنے کے آثار ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی ضلعوں کے مختلف علاقوں پر اگلے 24گھنٹوں کے دوران تیز بارش ہونے کے آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات مرکز نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی ۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

یومیہ موسم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مولوگ ، بھدرادی کوٹھاگوڈیم س، خمم، نل گونڈا، سوریہ پیٹ ، محبوب آباد، یدادری بھون گیری ، محبوب نگر، نگر کرنول، واناپرتھی، نارائن پیٹ، جوگولمباگڈوال ضلعوں میں مختلف مقامات پر بجلی گرنے کے ساتھ طوفان آنے کا اندازہ ہے ۔ اتوار کو تلنگانہ میں مختلف مقامات پر تیز بارش ہونے کے آثار ہیں۔

اسی مدت میں مختلف جگہوں پر بجلی گرنے کے ساتھ بارش ہونے کا اندازہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ مختلف مقامات پر اگلے چار دنوں کے دوران تلنگانہ میں مختلف جگہوں پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج جے ساتھ بوندیں پڑنے کے آثار ہیں۔

جنوب مغربی مانسون گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانی میں کمزور ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مدت کے دوران ریاست میں مختلف جگہوں پر بارش ہوئی ۔