دہلی

راہول گاندھی کو پانچویں صف میں بٹھانا وزیراعظم کی حقیر سوچ کا عکاس: کانگریس

کانگریس ترجمان سپریاشرناٹے نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم مودی ”چھوٹی سوچ“ رکھنے والے شخص ہیں اور وہ خود اس کا ثبوت دیتے رہتے ہیں۔ چھوٹی ذہنیت رکھنے والوں سے بڑی چیزوں کی توقع کرنا فضول ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے آج کہا کہ لال قلعہ میں یوم آزادی تقریب میں لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہول گاندھی کو پانچویں صف میں بٹھانا وزیراعظم نریندر مودی کی ”کم مائیگی“ اور جمہوری روایات کے عدم احترام کو ظاہر کرتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تمام انتظامات کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا گیا تھا کہ اولمپک میڈل جیتنے والوں کو یوم آزادی تقاریب میں مہمان ِ خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
آزادی، وطن کے متوالوں کے لئے ایک عظیم کارنامہ، مانو میں یومِ آزادی تقریب، پروفیسر عین الحسن کا خطاب
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
عوام غیر محفوظ تعمیرات کی قیمت چکارہے ہیں: راہول گاندھی

 کانگریس ترجمان سپریاشرناٹے نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم مودی ”چھوٹی سوچ“ رکھنے والے شخص ہیں اور وہ خود اس کا ثبوت دیتے رہتے ہیں۔ چھوٹی ذہنیت رکھنے والوں سے بڑی چیزوں کی توقع کرنا فضول ہے۔

نریندر مودی نے یوم آزادی تقریب میں لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہول گاندھی کو پانچویں صف میں بٹھاتے ہوئے یقینا اپنی جھنجھلاہٹ کا اظہار کیا ہے، لیکن اس کی وجہ سے راہول گاندھی کو کوئی فرق نہیں پڑتا اور وہ عوامی مسائل اٹھاتے رہیں گے، جیسا کہ وہ کرتے آئے ہیں۔

 انہوں نے ایکس پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ بہرحال اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ اور آپ کی حکومت کے پاس جمہوریت، جمہوری روایات اور قائد اپوزیشن کا کوئی احترام نہیں ہے۔

a3w
a3w