تلنگانہ

تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات کے نتائج جلد ہوں گے جاری، طلبا کو بے چینی سے انتظار

تلنگانہ ریاست میں دسویں جماعت (SSC) کے طلباء کے لیے بڑی خبر! محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق، تلنگانہ ایس ایس سی کے نتائج 2025 چند ہی دنوں میں جاری کیے جانے والے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ ریاست میں دسویں جماعت (SSC) کے طلباء کے لیے بڑی خبر! محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق، تلنگانہ ایس ایس سی کے نتائج 2025 چند ہی دنوں میں جاری کیے جانے والے ہیں۔ امتحانات کے شعبے نے حکومت کو ایک خط لکھ کر نتائج کی تاریخ کو منظور کرنے کی گزارش کی ہے۔ جیسے ہی وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی منظوری ملے گی، نتائج سرکاری طور پر جاری کر دیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
اقلیتی طلبہ کے لیے UPSC امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستوں کا آغاز
تلنگانہ میں آن لائن جوئے اور سٹے بازی میں خطرناک اضافہ، PRAHAR نے ریاست گیر سروے کا اعلان کر دیا
جمعیۃ علماء ہند کی ملک گیرممبرسازی مہم، مسجد ِرحمت بودھن میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے ممبرشپ حاصل کی

ذرائع کے مطابق، جیسے ہی دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان ہوگا، اسی کے ساتھ ہی تلنگانہ ٹرپل آئی ٹی نوٹیفکیشن 2025 بھی جاری کیا جائے گا۔ ان اداروں میں وہی طلباء درخواست دے سکیں گے جنہوں نے دسویں جماعت میں اعلیٰ نمبرز حاصل کیے ہوں گے۔

تلنگانہ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 21 مارچ 2025 سے 2 اپریل 2025 کے درمیان منعقد ہوئے۔ ریاست بھر میں 2,650 مراکز میں یہ امتحانات پرامن طریقے سے مکمل ہوئے۔ چند مقامات پر پرچے افشاء (لیکیج) کی معمولی شکایات موصول ہوئیں، تاہم بیشتر مقامات پر امتحانات کامیابی سے اختتام پذیر ہوئے۔

تقریباً 5 لاکھ طلباء نے ان امتحانات میں شرکت کی، جن کے جوابی پرچوں کا اسپاٹ ویلیوایشن 7 اپریل سے 15 اپریل 2025 تک مکمل کیا گیا۔ اس عمل میں ریاست بھر میں 19 سنٹروں پر ماہر اساتذہ کی نگرانی میں جانچ کی گئی۔ جانچ مکمل ہونے کے بعد نتائج کو ڈیجیٹلائز کر کے کمپیوٹرائزڈ پراسیسنگ بھی مکمل کی گئی ہے۔

جیسے ہی حکومت کی طرف سے منظوری ملے گی، ٹیلنگانہ ایس ایس سی بورڈ کی جانب سے نتائج جاری کیے جائیں گے۔ طلباء اپنے نتائج سرکاری ویب سائٹ سے چیک کر سکتے ہیں:

🔹 https://bse.telangana.gov.in/
🔹 https://www.manabadi.co.in/

📌 اہم ہدایات برائے طلباء:

  • ویب سائٹ پر رزلٹ چیک کرنے کے لیے رول نمبر اور تاریخ پیدائش درکار ہوگی
  • آفیشل رزلٹ کے بعد مارکس شیٹ اسکولز میں دستیاب ہوں گی
  • نتائج کے فوراً بعد انٹرمیڈیٹ یا پروفیشنل کورسز میں داخلہ کے لیے تیاری کریں