جی ایس ٹی اصلاحات کے اعلان سے شیئر بازار میں اچھال
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 265.70 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,980.75 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 135.50 پوائنٹس یعنی 0.55 فیصد اضافے کے ساتھ 24,950.50 پوائنٹس پر تھا۔
ممبئی: اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) میں بڑی اصلاحات کے اعلان کے بعد جمعرات کو گھریلو شیئر بازاروں میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
بی ایس ای کا سینسیکس 888.96 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 81,456.67 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریر یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 549.72 پوائنٹس (0.68 فیصد) اضافے کے ساتھ 81,117.43 پوائنٹس پر تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 265.70 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,980.75 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 135.50 پوائنٹس یعنی 0.55 فیصد اضافے کے ساتھ 24,950.50 پوائنٹس پر تھا۔
آٹو، رئیلٹی، ایف ایم سی جی، بینکنگ اور مالیاتی کمپنیوں اور پائیدار کنزیومر پروڈکٹ کمپنیوں کے حصص میں زیادہ خریداری کا رجحان رہا۔ آئی ٹی اور میٹل گروپس کی کمپنیاں دباؤ کا شکار رہیں۔
جی ایس ٹی کونسل نے بدھ کو دو اہم سلیبوں کے ڈھانچے کو اپنانے اور شرحوں میں تبدیلی کی تجاویز کو منظوری دی۔ اس کے ساتھ ہی اب عام لوگوں کے استعمال کی زیادہ تر اشیاء پانچ فیصد ٹیکس سلیب میں آ گئی ہیں۔ آج شیئر بازار نے تیزی کے ساتھ کونسل کے ان فیصلوں کا خیر مقدم کیا۔
سینسیکس میں مہندرا اینڈ مہندرا کا شیئر چھ فیصد کی برتری میں تھا۔ بجاج فن سرو، ٹرینٹ، بجاج فائننس، ہندوستان یونی لیور، آئی ٹی سی، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ٹاٹا موٹر زکے حصص میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔ دوسری جانب ٹاٹا اسٹیل، انفوسس، پاور گرڈ اور سن فارما میں گراوٹ رہی۔یو این آئی۔ این یو۔