تلنگانہ

سنیتاولیمس کی کامیاب واپسی ہندوستان کے لئے فخر کا لمحہ:وزیرجنگلات تلنگانہ

سنیتاولیمس اور بچ ولمور تقریباً 9 ماہ تک خلا میں رہنے کے بعد اسپیس ایکس کے کریو ڈریگن کیپسول کے ذریعہ زمین پر واپس آئے۔ ان کی واپسی پر کئی معزز شخصیات نے مسرت کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیر جنگلات کونڈاسریکھا نے کہا ہے کہ ہندوستانی نژادامریکی خلابازسنیتاولیمس کی بہادری ہندوستان کے لئے فخر کا باعث ہے۔

متعلقہ خبریں
راہول کی ریالی، بائک چلاتے ہوئے کونڈا سریکھا گرپڑیں
دارالعلوم محبوبیہ کا 33 واں یومِ تاسیس شاندار انداز میں منایا گیا
محکمۂ اقلیتی بہبود کے ضلعی عہدیدار جی شنکرا چاری کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب
کریم نگر: مونتھا طوفان سے متاثرہ کسانوں کی حالت زار پر تشویش
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے وفد کی ملاقات، اہم تجاویز پیش

سنیتاولیمس اور بچ ولمور تقریباً 9 ماہ تک خلا میں رہنے کے بعد اسپیس ایکس کے کریو ڈریگن کیپسول کے ذریعہ زمین پر واپس آئے۔ ان کی واپسی پر کئی معزز شخصیات نے مسرت کا اظہار کیا۔

اسی سلسلہ میں وزیر کونڈا سریکھا نے ٹوئٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔

انہوں نے اپنے پیام میں دلچسپ انداز میں لکھا، ”دیوی سے دھرتی تک،سنیتاولیمس۔“ انہوں نے سنیتاولیمس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ 9 ماہ تک خلا میں گزارنے کے بعد ان کی کامیاب واپسی ہندوستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنیتاولیمس کی خلا میں کی گئی جدوجہد اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے، یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ زمین سے لامحدود خلا تک ان کا یہ عظیم سفر ہندوستان کے لیے باعث فخر ہے۔