حیدرآباد

میٹرو ریل کی جانب سے مسافرین کیلئے خصوصی آفر

حیدرآباد میٹرو ریل کی جانب سے مسافرین کے لئے یوم آزادی ویکنڈ کے توسیعی پروگرام کے تحت خصوصی آفر کا اعلان کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو ریل کی جانب سے مسافرین کے لئے یوم آزادی ویکنڈ کے توسیعی پروگرام کے تحت خصوصی آفر کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
گنیش اتسو سمیتی اور وی ایچ پی کے وفد کی میٹرو ریل لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائرکٹرکو تجاویز
شہزادی درشہوار ہاسپٹل کے قریب یوم آزادی تقریب کا اہتمام
آزادی، وطن کے متوالوں کے لئے ایک عظیم کارنامہ، مانو میں یومِ آزادی تقریب، پروفیسر عین الحسن کا خطاب
گورنر اور چیف سکریٹری نے ترنگا لہرایا
ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ ویلفیئر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی تقریب

اس خصوصی پیش کش کے تحت مسافرین سوپر سیور میٹرو ہالی ڈے کارڈ کو محض 59 روپے سے ریچارج کرتے ہوئے 12‘ 13 اور 15 اگست کو لامحدود سفر کرسکتے ہیں۔

سی ای او میٹرو ریل کے وی بی ریڈی نے بتایا کہ اس خصوصی پیش کش کے ذریعہ ہم مسافرین کو یوم آزادی ویک اینڈ کے دوران میٹرو ریل سے زیادہ سے زیادہ سفر کرنے کی ترغیب اور موقع فراہم کرتے ہوئے حیدرآباد میٹرو ریل کے پائیدار اور فعال خدمات سے استفادہ کروانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میٹرو ریل ماڈرن اربن ٹرانسپورٹیشن کی بہترین مثال ہے جس سے سفر وقت کی بچت اور کافی محفوظ ہے۔