مہاراشٹرا

مہاراشٹر میں جمعرات کو ہوگی حلف برداری کی تقریب، چیف منسٹر بی جے پی کا ہوگا

ریاستی اسمبلی کے انتخابات 20 نومبر کو ہوئے تھے اور 23 نومبر کو نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔ مہایوتی کو کل 288 رکنی قانون ساز اسمبلی میں 235 سیٹیں ملی ہیں، جس نے واضح اکثریت حاصل کی ہے۔

ممبئی: مہاراشٹر کی نئی حکومت کی حلف برداری تقریب 5 دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں منعقد ہوگی۔ یہ جانکاری ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے نے دی۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم

ریاستی اسمبلی کے انتخابات 20 نومبر کو ہوئے تھے اور 23 نومبر کو نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔ مہایوتی کو کل 288 رکنی قانون ساز اسمبلی میں 235 سیٹیں ملی ہیں، جس نے واضح اکثریت حاصل کی ہے۔

غیرمتنازع اکثریت حاصل کرنے کے بعد بھی، عظیم اتحاد نے حکومت بنانے میں تاخیر کی کیونکہ تین اتحادیوں بی جے پی، شیو سینا (شندے) اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) (اے پی) کے درمیان وزیراعلی کے عہدہ اور دیگر وزارتی عہدوں کے لئے سخت مقابلہ تھا۔ تاہم اب مہاراشٹرا میں بی جے پی لیڈر دیویندرفڈنویس ہی چیف منسٹر ہوں گے۔

دریں اثنا، بی جے پی کے ریاستی صدر باونکولے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے حلف برداری کی تقریب سے متعلق اہم معلومات دی ہیں۔ حلف برداری کی تقریب 5 دسمبر کو دوپہر کو ہوگی۔