تلنگانہ

وزیراعلی تلنگانہ کی دہلی میں راہل گاندھی اورکھرگے سے ملاقات

اس ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی راہل گاندھی کے ساتھ صبح 10 بجے کھرگے کی رہائش گاہ پہنچے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے تلنگانہ میں سائنٹفک انداز میں کرائی گئی ذات پات کی مردم شماری کی تفصیلات پیش کیں۔

حیدرآباد: دہلی کے دو روزہ دورہ کے دوران، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرامارکا نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
مودی، ذات پات پر مبنی مردم شماری زبان پر لانے سے تک ڈرتے ہیں : راہول گاندھی
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی


اس ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی راہل گاندھی کے ساتھ صبح 10 بجے کھرگے کی رہائش گاہ پہنچے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے تلنگانہ میں سائنٹفک انداز میں کرائی گئی ذات پات کی مردم شماری کی تفصیلات پیش کیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریاستی اسمبلی اور قانون ساز کونسل میں تعلیم، روزگار، ملازمت کے مواقع اور مقامی بلدی اداروں میں پسماندہ طبقات (بی سی) کو 42 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے والے بل کو منظوری دے کر مرکزی حکومت کو بھیجا گیا ہے۔


ریاست میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سماجی طبقات کے لحاظ سے تفصیلات پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے کھرگے اور راہل گاندھی سے پارلیمنٹ میں ذات پات کی مردم شماری اور ریزرویشن کے موضوع کو اٹھانے کی درخواست کی۔


اس اجلاس میں وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے علاوہ سی پی ای سی کمیٹی، تلنگانہ کانگریس امور کی انچارج میناکشی نترجن، وزراء پونم پربھاکر، سری ہری، رکن پارلیمنٹ ملو روی سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔