تلنگانہ
تلنگانہ: کانگریس لیڈر کی لاش مشتبہ حالت میں پائی گئی
پولیس کو ان کے جسم کے قریب چار گولیاں برآمد ہوئی ہیں، تاہم یہ تصدیق نہیں کی گئی کہ آیا ان کے جسم پر گولیوں کے زخم تھے یا نہیں۔ ان کے دائیں کندھے اور سینے پر خون بہنے کے نشانات پائے گئے ہیں۔ انیل پیر کی رات گاندھی بھون میں پارٹی پروگرام میں شرکت کے بعد اپنی کار میں اپنے آبائی گاؤں پائتھرا واپس جا رہے تھے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں کانگریس پارٹی کے ایس سی سل کے ضلعی سکریٹری مرلی انیل (عمر 28 سال) کی لاش منگل کی آج صبح کلچرم منڈل کے واری گنتھم گاؤں میں مشتبہ حالت میں پائی گئی۔
پولیس کو ان کے جسم کے قریب چار گولیاں برآمد ہوئی ہیں، تاہم یہ تصدیق نہیں کی گئی کہ آیا ان کے جسم پر گولیوں کے زخم تھے یا نہیں۔ ان کے دائیں کندھے اور سینے پر خون بہنے کے نشانات پائے گئے ہیں۔ انیل پیر کی رات گاندھی بھون میں پارٹی پروگرام میں شرکت کے بعد اپنی کار میں اپنے آبائی گاؤں پائتھرا واپس جا رہے تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میدک کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کی موت کی خبر سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور کانگریس لیڈران نے اسپتال پہنچ کر واقعہ کی تفصیلات معلوم کی۔