تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات:ڈی ایم کے پارٹی کی کانگریس کو حمایت

تمل ناڈو کے وزیراعلی اسٹالن کی زیرقیادت ڈی ایم کے پارٹی نے کہا ہے کہ اس نے 30نومبرکو ہونے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: تمل ناڈو کے وزیراعلی اسٹالن کی زیرقیادت ڈی ایم کے پارٹی نے کہا ہے کہ اس نے 30نومبرکو ہونے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میڈیا ایکریڈیشن کے نئے قواعد کی اجرائی خوش آئند،تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کی تاریخ ساز کامیابی
کلواکنٹلہ کویتا کی مثالی انسانی ہمدردی، ایمس کی سہولتوں اور ٹرپل آر متاثرین کے مسائل پر سخت سوالات
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
حیدرآباد میں طلبہ کا بہار کے وزیراعلیٰ کے خلاف مارچ، معافی یا استعفے کا مطالبہ

اپنے بیان میں اسٹالن نے اپنے تلنگانہ یونٹ سے کہاکہ تمام کارکنوں کو چاہئے کہ وہ کانگریس کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے کام کریں۔

تمل ناڈو میں ڈی ایم کے، کانگریس کی اتحادی جماعت ہے اور دونوں جماعتیں آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات میں مل کر حصہ لیں گی۔

ڈی ایم کے نے ساتھ ہی الیکشن ورکنگ کمیٹی کے قیام کے لئے بھی کانگریس کے ساتھ اشتراک کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ڈی ایم کے کا فیصلہ اُس وقت سامنے آیا ہے جب وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی نے اس تلگو ریاست میں ہونے والے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے کہاکہ اس فیصلہ کامقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ووٹوں کی تقسیم نہ ہونے پائے۔