تلنگانہ

تلنگانہ میں تمام اسکولس کو 13 دنوں کی تعطیلات دینے کا فیصلہ

ریاست تلنگانہ میں اسکولی طلبہ اور اساتذہ رواں سال دسہرہ تعطیلات کے منتظر ہیں۔ محکمہ اسکولی تعلیمات نے ریاست کے تمام اسکولس کو 13 دنوں کے میقات اول (دسہرہ) کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد (منصف نیوز ڈیسک) ریاست تلنگانہ میں اسکولی طلبہ اور اساتذہ رواں سال دسہرہ تعطیلات کے منتظر ہیں۔ محکمہ اسکولی تعلیمات نے ریاست کے تمام اسکولس کو 13 دنوں کے میقات اول (دسہرہ) کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسکولس کو 21 ستمبر سے 3 اکتوبر تک دسہرہ کی تعطیلات رہیں گئی۔ 4 اکتوبر سے اسکولس دوبارہ کھل جائیں گے۔ تعطیلات سے قبل تمام اسکولوں میں ایف اے 2 امتحانات کا عمل مکمل کرلینا چاہئے۔

اسکولس کی کشادگی کے بعد 24 سے 31 اکتوبر تک ایس اے۔ I امتحانات منعقد ہوں گے۔ جوابی بیاضوں کی جانچ کے بعد 6 نومبر تک نتائج جاری کرنا ہوگا۔

ایس اے۔ I امتحانات کے بعد صرف تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ ماہ نومبر میں کوئی امتحانات نہیں رہے گا۔