حکومت تلنگانہ نے2024میں تعطیلات کی فہرست جاری کردی
حکومت نے کہا ہے کہ سال 2024 میں 27 عام تعطیلات اور 25 اختیاری تعطیلات ہوں گی۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے اس سلسل میں احکامات جاری کردیئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے منگل کو سال 2024 کے لئے عام اور اختیاری تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے ان کی فہرست جاری کی ہے۔
محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت کے تحت تمام دفاتر سال 2024 کے دوران تمام مہینوں میں تمام اتوار اور دوسرے ہفتہ کو بند رہیں گے سوائے فروری 2024 کے دوسرے ہفتہ کے جو کہ کام کا دن ہوگا۔ یکم جنوری 2024 کو سال نو کی عام تعطیل کے بدلے فروری کا دوسرا ہفتہ کام کا دن ہوگا۔
تلنگانہ میں عید الفطر اور عید الاضحی کی تعطیلات
تلنگانہ میں عید الفطر، عید الاضحیٰ، یوم عاشورہ اور میلاد النبیؐ کی تعطیلات کی تواریخ تبدیل ہو سکتی ہیں کیونکہ ان کا انحصار چاند نظر آنے پر ہوتا ہے۔
تاہم حکومت نے 11 اپریل اور 17 جون کو بالترتیب عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق میلاد النبیؐ کی تعطیل 16 ستمبر 2024 کو دی گئی ہے جبکہ 17 جولائی کو یوم عاشورہ کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
عام اور اختیاری تعطیلات کی مکمل فہرست
سال 2024 میں سرکاری دفاتر کے لئے 27 عام تعطیلات اور 25 اختیاری تعطیلات ہوں گی۔
عام تعطیلات:
- یکم جنوری: سال نو
- 14 جنوری: بھوگی
- 15 جنوری: سنکرانتی / پونگل
- 26 جنوری: یوم جمہوریہ
- 8 مارچ: مہا شیو راتری
- 25 مارچ: ہولی
- 29 مارچ: گڈ فرائی ڈے
- 5 اپریل: یوم پیدائش بابو جگجیون رام
- 9 اپریل: تلگو سال نو اُگادی
- 11 اپریل: عید الفطر
- 12 اپریل: عید الفطر کا دوسرا دن
- 14 اپریل: آر امبیڈکر جینتی
- 17 اپریل: سری رام نومی
- 17 جون: عید الاضحیٰ
- 17 جولائی: یوم عاشورہ
- 29 جولائی: بونال
- 15 اگست: یوم آزادی ہند
- 26 اگست: جنم اشٹمی
- 7 ستمبر: ونایک چتورتھی
- 16 ستمبر: میلاد النبیؐ
- 2 اکتوبر: گاندھی جینتی/بتکما کا یوم آغاز
- 12 اکتوبر: دسہرہ
- 13 اکتوبر: دسہرہ کا دوسرا دن
- 31 اکتوبر: دیپاولی
- 11 نومبر: کارتک پورنیما / گرو نانک جینتی
- 25 دسمبر: کرسمس
- 26 دسمبر: باکسنگ ڈے
اختیاری تعطیلات
- 16 جنوری: کنمو
- 25 جنوری: یوم ولادت حضرت علیؓ
- 8 فروری: شب معراج
- 14 فروری: سری پنچمی
- 26 فروری: شب برات
- 31 مارچ: شہادت حضرت علیؓ
- 5 اپریل: جمعۃ الوداع
- 7 اپریل: شب قدر
- 14 اپریل: تامل نئے سال کا دن / جمعۃ الوداع
- 21 اپریل: مہاویر جینتی
- 10 مئی: بسوا جینتی
- 23 مئی: بدھا پورنیما
- 25 جون: عید غدیر
- 7 جولائی: رتھ یاترا
- 16 جولائی: 9 محرم
- 15 اگست: پارسی نیا سال
- 16 اگست: ورا لکشمی ورتھم
- 19 اگست: سروانا پورنیما / راکھی پورنیما
- 26 اگست: اربعین
- 10 اکتوبر: درگا اشٹمی
- 11 اکتوبر: مہانومی
- 15 اکتوبر: یاز دہم شریف (گیارہویں)
- 30 اکتوبر: ناراکا چتردھی
- 16 نومبر یوم ولادت سید محمد جونپوری مہدی موعود
- 24 دسمبر: کرسمس ایو