حیدرآباد

تلنگانہ: خواتین اور لڑکیوں کو ہراسانی،15دنوں میں 133 افرادپکڑے گئے

تلنگانہ کی رچہ کنڈہ پولیس خواتین اور لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے افرادکے خلاف کارروائی کررہی ہے۔ متاثرین کی جانب سے شکایت موصول ہوتے ہی کارروائی کی جاتی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی رچہ کنڈہ پولیس خواتین اور لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے افرادکے خلاف کارروائی کررہی ہے۔ متاثرین کی جانب سے شکایت موصول ہوتے ہی کارروائی کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
شاطر دھوکہ باز سائبر کرائم پولیس رچہ کنڈہ کی جال میں
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

ا سکولوں، کالجوں، بس اسٹینڈس، ریلوے سٹیشنوں اور دیگر عوامی مقامات پر نظررکھی جارہی ہے اور خواتین و لڑکیوں کوہراساں کرنے والوں کو پکڑا جا رہا ہے۔

اگر ضروری ہو تو ڈیکائے آپریشن بھی کئے جارہے ہیں۔ پکڑے جانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیجا جا رہا ہے۔ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے تحت 15 دنوں میں پولیس نے 133 افرادپکڑے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ لڑکیوں اورخواتین کو ہراساں کرنے کی 148 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ان میں 17 افراد کو فون کے ذریعہ ہراساں کیا گیا، 38 افراد کو سوشل میڈیا کے ذریعہ ہراساں کیا گیا اور 93 افراد کو براہ راست ہراساں کیا گیا۔

ان میں سے 11 کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ 92 افراد کے خلاف عام مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 40 عہدیداروں اور ماہرین کی موجودگی میں کونسلنگ کی گئی۔ رچہ کنڈہ کے پولیس کمشنر ترون جوشی نے مشورہ دیا کہ ہراسانی کی شکایت فوری طورپر پولیس سے کی جائے۔