تلنگانہ

تلنگانہ بلدی انتخابات: بی جے پی امیدوار کی خودکشی

تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل میونسپلٹی میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے۔ وارڈ نمبر 6 کے تحت چنداپور گاؤں سے بی جے پی کے کونسلر امیدوار 48سالہ مہادیوپا نے پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل میونسپلٹی میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے۔ وارڈ نمبر 6 کے تحت چنداپور گاؤں سے بی جے پی کے کونسلر امیدوار 48سالہ مہادیوپا نے پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔


پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ خودکشی کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔


بی جے پی کے ریاستی صدر رام چندر راؤ نے اس واقعہ پر گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی امیدوار کی اس طرح اچانک موت نے پوری پارٹی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

یہ ایک انتہائی تکلیف دہ واقعہ ہے انہوں نے مہادیوپا کے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔