تلنگانہ

تلنگانہ: پی ای ٹی ٹیچرپر ہراسانی کا الزام۔ گروکل اسکول کی طالبات کا احتجاج

پی ای ٹی ٹیچرپرہراسانی کاالزام لگاتے ہوئے تلنگانہ کے سرسلہ ضلع کے گروکل اسکول کی طالبات نے احتجاج کیا۔

حیدرآباد: پی ای ٹی ٹیچرپرہراسانی کاالزام لگاتے ہوئے تلنگانہ کے سرسلہ ضلع کے گروکل اسکول کی طالبات نے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں طلبہ کا بہار کے وزیراعلیٰ کے خلاف مارچ، معافی یا استعفے کا مطالبہ
کلواکنٹلہ کویتا کی مثالی انسانی ہمدردی، ایمس کی سہولتوں اور ٹرپل آر متاثرین کے مسائل پر سخت سوالات
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

ضلع کے تنگلاپلی ٹرائبل ویلفیراسکول کی طالبات کے اچانک صبح احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔

اس احتجاج کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے احتجاج کرنے اور نعرے لگانے والی ان طالبات کو سمجھانے کی کوشش کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان طالبات نے الزام لگایا کہ پی ای ٹی ٹیچرجیوتسنا ان کو روزانہ ہراساں کررہی ہے اورہراسانی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس بات کی شکایت پرنسپل اوراعلی حکام سے بھی کی گئی تاہم اس کے ٹیچر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کے نتیجہ میں وہ احتجاج کیلئے مجبورہوگئیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اس ٹیچرنے ایک طالبہ کے نہانے کے دوران زبردستی طورپرغسل خانہ میں گئی اوراس کی ویڈیوریکارڈنگ کی۔

ان طالبات نے ان سے انصاف کرنے اورپی ای ٹی ٹیچر کو معطل کرنے کامطالبہ کیا۔