تلنگانہ

تلنگانہ ملک بھر میں جنگلات کے رقبہ کے لحاظ سے سرفہرست ریاستوں میں شامل

تلنگانہ ریاست ملک بھر میں جنگلات کے رقبہ کے لحاظ سے سرفہرست ریاستوں میں شامل ہے۔ حال ہی میں شائع شدہ سروے آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، تلنگانہ میں جنگلات کا جملہ رقبہ 27,688 مربع کلومیٹر ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ریاست ملک بھر میں جنگلات کے رقبہ کے لحاظ سے سرفہرست ریاستوں میں شامل ہے۔ حال ہی میں شائع شدہ سروے آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، تلنگانہ میں جنگلات کا جملہ رقبہ 27,688 مربع کلومیٹر ہے۔

متعلقہ خبریں
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
بھینسہ میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مسلم ملازم پر قاتلانہ حملہ، فرقہ پرست عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
ایس ایس سی امتحانات کی تیاری: مفتی ڈاکٹر حافظ صابر پاشاہ قادری کی طلبہ کو اہم ہدایات
بودھن میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا شاندار آغاز

ملک بھر میں اوسطاً 23.59 فیصد رقبہ جنگلات پر مشتمل ہے، جبکہ تلنگانہ میں یہ شرح قومی اوسط سے زیادہ یعنی 24.69 فیصد ہے۔ اس طرح تلنگانہ کئی دیگر ریاستوں کے مقابلہ زیادہ جنگلاتی رقبہ رکھتا ہے اور چھتیس گڑھ و اوڈیشہ کو چھوڑ کر باقی زیادہ تر ریاستوں سے آگے ہے۔

ضلع واری جائزہ لیا جائے تو تلنگانہ کے کئی اضلاع میں جنگلات کے رقبہ میں نمایاں طور پراضافہ ہوا ہے۔ ملگ ضلع سب سے زیادہ جنگلاتی علاقہ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اس کے بعد بھدرادری کوتہ گوڑم، جے شنکر بھوپال پلی، اور کمرم بھیم آصف آباد اضلاع آتے ہیں۔

اسی طرح منچریال اور ناگر کرنول کے اضلاع میں بھی جنگلاتی رقبہ کافی وسیع ہے۔ دوسری طرف، کریم نگر، جوگولامبا گدوال، اور ہنمکنڈہ جیسے اضلاع میں جنگلات کا رقبہ نسبتاً کم ہے۔

تلنگانہ حکومت کی جانب سے جنگلات کے تحفظ اور ان کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ ماحول کو بہتر بنایا جا سکے اور قدرتی وسائل کا تحفظ ممکن ہو۔