تلنگانہ

مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث قائدین کی فہرست میں تلنگانہ کو ملک بھر میں تیسرا مقام

اے ڈی آررپورٹ کے مطابق فوجداری مقدمات کاسامنا کرنے والے وزراء کی فہرست میں تلنگانہ ملک بھر میں تیسرے مقام پر ہے۔

حیدرآباد: اے ڈی آررپورٹ کے مطابق فوجداری مقدمات کاسامنا کرنے والے وزراء کی فہرست میں تلنگانہ ملک بھر میں تیسرے مقام پر ہے۔

ریاست کے کل 17 وزراء میں سے 13 کیخلاف 76فوجداری مقدمات زیرالتواء ہیں۔ 17 میں سے 10 وزراء کو59 سنگین مجرمانہ مقدمات کا سامنا ہے۔ یہ تفصیلات اسوس ایشن فار ڈیمو کریٹک ریفارمز (ADR) کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں سامنے آئی ہیں جس میں ملک بھر کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مجرمانہ پس منظر کے مقدمات کا سامنا کرنے والے وزراء کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق مجرمانہ پس منظر سرگرمیوں میں ملوث افرادکی تعدادمیں ٹاملناڈوسرفہرست ہے۔ فوجدا ر ی مقدمات کا سامنا کرنے والے وزراء میں ٹامل ناڈو کے ہے 85 وزراء شامل ہے 78 وزراء کیساتھ ہماچل پردیش دوسرے مقام پر ہے۔

سنگین مجرمانہ مقدمات کاسامنا کرنے والے قائدین کی فہرست میں، مہاراشٹر کے 65‘ جھارکھنڈ کے 64 اور تلنگانہ کے 59 ملزمین شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سی ایم کے سی آر کیخلاف 64 اور ہریش راؤ کے خلاف 41 مقدمات درج ہیں۔ اے ڈی آر کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ریاستی کابینہ میں شامل تمام افراد کروڑ پتی ہیں۔

تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے جملہ وزراء کی تعداد558 ہے، جن میں سے 486 یعنی 87 فیصد وزراء کروڑ پتی ہیں۔ مہاراشٹر، منی پور، پڈوچیری، تلنگانہ اور اتراکھنڈ ریاستوں کے وزراء کے ساتھ ساتھ اے پی کے 26 وزراء میں سے 24 یعنی 92 فیصدوزراء کروڑ پتی پائے گئے ہیں۔

کیرالہ کے 18 وزراء میں سے صرف 12 کروڑ پتی ہیں۔کار گزار صدر بی آر یس کے ٹی راما راو اور چیف منسٹر آندھرا پردیش جگن موہن ریڈی سرفہرست10 امیر لوگوں میں شامل ہیں۔ ملک بھر کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سب سے امیرترین وزراء کی ٹاپ دس فہرست میں تیلگو ریاستوں سے چارافراد شامل ہیں۔

تلنگانہ کے ریاستی وزیر کے ٹی آر، اے پی کے سی ایم وائی ایس جگن موہن ریڈی، وزراء وی رجنی اور پددی ریڈی رام چندر ریڈی سرفہرست دس افراد میں شامل ہیں۔