شمالی بھارت

راجستھان میں گائیوں کے لئے آوارہ کی اصطلاح استعمال نہیں کی جائے گی: حکومت

وزیر افزائش مویشیان اور ڈیری جے کماوتھ نے کہا ہے کہ راجستھان میں اب گائیوں کے لئے ”آوارہ“ کی اصطلاح استعمال نہیں کی جائے گی۔

جئے پور: وزیر افزائش مویشیان اور ڈیری جے کماوتھ نے کہا ہے کہ راجستھان میں اب گائیوں کے لئے ”آوارہ“ کی اصطلاح استعمال نہیں کی جائے گی۔

راجستھان اسمبلی میں چہارشنبہ کی رات افزائش مویشیان اور سمکیات محکمہ کے لئے مطالباتِ زر پر مباحث کا جواب دیتے ہوئے کماوتھ نے کہا کہ اب آوارہ گائیوں کے لئے ”نراشرت“ (بے سہارا) کی اصطلاح استعمال کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مویشیوں کی پرورش کرنے والوں کومعاشی طور پر خودمکتفی بنانے کی پابند عہد ہے۔

حکومت گائیوں اور بیلوں کے تحفظ اور فروغ کے لئے بھی حساس طور پر کام کررہی ہے۔ مباحث کے بعد اسمبلی میں ندائی ووٹ سے محکمہ کے مطالبات ِ زر کو منظوری دے دی۔

a3w
a3w