آندھراپردیش

ٹی ڈی پی کے مغویہ پولنگ ایجنٹس کو پولیس نے رہا کرالیا

آندھراپردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر مکیش کمار مینانے پیر کے روز کہاکہ ضلع چتور میں تلگودیشم پارٹی کے پولنگ ایجنٹوں کو جن کا اغواکرلیاگیاتھا بچالیاگیاہے۔

امراوتی: آندھراپردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر مکیش کمار مینانے پیر کے روز کہاکہ ضلع چتور میں تلگودیشم پارٹی کے پولنگ ایجنٹوں کو جن کا اغواکرلیاگیاتھا بچالیاگیاہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
فرار ہونے سے انکارپر معشوقہ کے بچے کا اغوا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

سی ای او آفس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع چتور کے سڈم منڈل کے گاؤں بوکارامنڈا سے تلگودیشم پارٹی کے پولنگ ایجنٹوں کا اغوا کرلیاگیا۔

صدر ضلع ٹی ڈی پی انچار جگن موہن راجو نے شکایت کی کہ پولنگ بوتھس 188,189اور199 کے ٹی ّی پی پولنگ ایجنٹس کا اغواکرلیاگیا۔

انہوں نے اپنی شکایت میں دعویٰ کیاکہ وائی ایس آر سی پی کے قائدین نے ٹی ڈی پی ایجنٹوں کا اس وقت اغوا کرلیاجبکہ وہ پولنگ اسٹیشن جارہے تھے۔

مینانے یہ بات کہی۔ شکایت کے فوری بعد سی ای اونے ضلع الیکشن آفیسرس اور پولیس کو الرٹ کیا جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پلیرو سے ان پولنگ ایجنٹس کوبچالیا۔