دوسرے عشرہ میں کثرت سے عبادات کرنے خطیب مکہ مسجد رضوان قریشی کا مشورہ
ماہ رمضان روزہ داروں کو اپنے اندر تقویٰ کی صفت پیدا کرنے کی تلقین دیتا ہے بلکہ صبر وتحمل، مظلموں اور غریبوں کے ساتھ ہمدردی، غمخواری، صدقہ وخیرت کا درس دیتا ہے۔ غریبوں میں زکوٰۃ تقسیم کا بھی حکم دیتا ہے۔
حیدرآباد: شہر کی تاریخی مکہ مسجد میں ماہ رمضان کے دوسرے جمعہ میں ہزاروں فرزندان توحید نے نماز ادا کی۔ مسجد کا اندرونی اور بیرونی حصہ مصلیوں سے بھر چکا تھا۔ حافظ و قاری مولانا محمد رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد نے امامت کی۔
قبل ازیں اپنے خطبہ میں انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان رحمت، مغفرت اور دوزخ سے نجات حاصل کرنے کا مہینہ ہے۔ ماہ رمضان روزہ داروں کو اپنے اندر تقویٰ کی صفت پیدا کرنے کی تلقین دیتا ہے بلکہ صبر وتحمل، مظلموں اور غریبوں کے ساتھ ہمدردی، غمخواری، صدقہ وخیرت کا درس دیتا ہے۔ غریبوں میں زکوٰۃ تقسیم کا بھی حکم دیتا ہے۔
ماہ رمضان میں مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اللہ سے رجوع ہوکے اپنی خطاؤں، گناہوں، لغزیشوں کی بخشش اور معافی کی درخواست کریں۔ اب جبکہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت ختم ہوچکا ہے اور دوسراعشرہ مغفرت کا شروع ہوچکا ہے۔ اس عشرہ میں کثرت سے عبادات، ذکر و اذکار میں مشغول ہوتے ہوئے مغفرت طلب کرنا چاہئے۔
اور آئندہ عشرہ میں جو دروخ سے نجات کا ہے دوزخ سے نجات حاصل کرنے اور اعمال کو درست کرنے کا درس دیتا ہے۔ آخری عشرہ میں ایک ایسی رات آئیگی جو ہزارو مہینوں سے افضل ہوگی۔ اس مقدس رات کی تلاش کرنے کا بھی ہمیں حکم دیا گیا ہے۔
انہوں نے عامتہ المسلمین کو ماہ رمضان کو بیکار، فضول وقت میں ضائع نہ کرنے، اعمال صالح انجام دیتے ہوئے گزار نے کی تلقین کی۔ انہوں نے عالم اسلام کی سربلندی، مسجد اقصیٰ و فلسطین کی باز یابی اور غزہ کے مسلمانوں کے جان ومال کے تحفظ اور انہیں کامیابی و کامرانی کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ مکہ مسجد جناب عبدالقدر صدیقی کی نگرانی میں وسیع انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس کی جانب سے ایڈیشنل ڈی سی پی محمد جہانگیر کی نگرانی میں سخت بندوبتس کیا گیا تھا۔