عازمین حج کو 2100ریال دینے کا انتظام بحال ہو:رام جی لال سمن
سابق مرکزی وزیر اور موجودہ رکن پارلیمنٹ رام جی لال سمن نے اقلیتی فلاح وبہبود کے وزیر کرن رجیجو کو ایک خط لکھ کر ملک کے حج کمیٹی سے جانے والے عازمین حج کو 2025 میں قدیم روایت ایرپورٹ پر 2100 ریال دینے کے انتظام کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نئی دہلی(یو این آئی) سابق مرکزی وزیر اور موجودہ رکن پارلیمنٹ رام جی لال سمن نے اقلیتی فلاح وبہبود کے وزیر کرن رجیجو کو ایک خط لکھ کر ملک کے حج کمیٹی سے جانے والے عازمین حج کو 2025 میں قدیم روایت ایرپورٹ پر 2100 ریال دینے کے انتظام کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سمن نے اپنے خط میں وزیر کو لکھا ہے کہ 30برس سے زائد سے یہ حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے ریال عازمین حج کو دینے کا انتظام ہوتا تھا جس سے ملک بھر کے عازمین حج کو بہت سہولت ہوتی تھی۔ یہ نظام حج 2023 سے نہ جانے کیوں مرکزی وزارت نے ختم کردیا ہے۔
انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ 2006 سے یہ نظم ہے کہ ملک بھر میں ضلع کی مسلم آبادی کے حساب سے کوٹہ کا بٹوارا کیا جاتا ہے اور ہر برس انھیں ضلعوں سے کسی گاؤں سے 2 کسی گاؤں سے 4 کسی قصبہ سے 10 حاجی ملک بھر سے اکٹھا ہوتے ہیں اور حج کمیٹی کا کوٹہ اس طرح پورا ہوتا ہے۔
حج کمیٹی آف انڈیا اس سلسلہ میں ملک کے جانے والے عازمین اڈوانس پیسہ لے کر بڑی شفافیت کے ساتھ ٹنڈرنگ کے ذریعہ بینک کا انتخاب ہوتا تھا اور کئی بار شیڈول بینک کے علاوہ اسٹیٹ بینک آ ف انڈیا نے بھی یہ خدمت انجام دی ہے۔انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ اب عازمین حج کو خود سے ریال کا انتظام کرنے میں ذہنی اور جسمانی ہرطرح کی پریشانی اٹھانی پڑتی ہے اور بہت سے عازمین کے ساتھ دھوکہ دہی بھی ہوجاتی ہے۔
انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ ہوائی جہاز میں بیٹھنے سے ٹھیک پہلے منتخب بینک کے ملازمین‘عازمین کو 2100 ریا ل کا لفافہ دیتے تھے جس سے وہ مطمئن ہوکر وہاں پہنچ کر اپنی ضرورت پوری کرتے تھے۔ واضح رہے کہ آج تک اس انتظام میں حج کمیٹی آف انڈیا اور کسی بینک کی کوئی شکایت درج نہیں ہے اور اس انتظام سے ملک بھر کے عازمین مطمئن رہتے تھے۔
انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ ملک کے عازمین حج کو پریشانی سے بچانے کے لیے یہ نظم 2025 سے حکومت پھر سے قائم کرے۔ انھوں نے آخر میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ انتظام کیوں ختم کیا گیا ہے وزارت نے اس کی کوئی وجہ آج تک نہیں بتائی۔
ملک کے عازمین حج کو سہولت پہنچانے کے لیے مختلف طریقوں سے جدوجہد کرنے والے حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق رکن حافظ نوشاد احمد اعظمی نے اس مطالبہ کی حمایت میں وزیر کوخط لکھنے کے لیے رام جی لال سمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی میں بھی عازمین کے مسائل حل کرانے کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر ہماری بھرپورحمایت کرتے رہے ہیں۔