تلنگانہ

حکومت پر سنگارینی کارکنوں کے حقوق سلب کرنے کا الزام

سابق رکن اسمبلی کورکانتی چندر نے کہا کہ کانگریس حکومت سنگارینی کارکنوں کے حقوق کو پامال کررہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سنگارینی کمپنی کے خالص منافع کا 33 فیصد مزدوروں میں بانٹ جائے۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) سابق رکن اسمبلی کورکانتی چندر نے کہا کہ کانگریس حکومت سنگارینی کارکنوں کے حقوق کو پامال کررہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سنگارینی کمپنی کے خالص منافع کا 33 فیصد مزدوروں میں بانٹ جائے۔

متعلقہ خبریں
شمالی24 پرگنہ کے سرکاری ہسپتال میں حملہ
سرکاری اسکیمات کو موثر طریقہ سے نافذ کرنے کے اقدامات، اضلاع میں سینئر آئی اے ایس آفیسرس کا بطور اسپیشل آفیسر تقرر
ایم ایس ایم ایز کو فروغ دینے 4ہزار کروڑ خرچ کرنے کا منصوبہ، نئی پالیسی متعارف: ریونت ریڈی
اسکلس یونیورسٹی میں دسہرہ کے بعد کورسس کا آغاز
حیدرآباد سے آندھرائی ڈرائیوروں کو چلے جانے کی ہدایت نامناسب : پون کلیان

تلنگانہ کول مائن ورکرس یونین کے صدر میریالا راجیریڈی کے ساتھ گوداوری کھنی میں بی آر ایس پارٹی آفس میں منعقدہ ایک میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چندر نے کہا کہ پچھلی بی آر ایس حکومت نے سنگارینی ورکرس کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا تھا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ مزدوروں میں منافع کا حصہ تقسیم کرے۔

انہوں نے کہا کہ 6 اکتوبر کو سابق وزیر کوپلا ایشور کی قیادت میں گوداوری کھنی کے گاندھی چورہے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں سنگارینی کارکنوں کی محنت سے حاصل ہونے والے خالص منافع میں 33 فیصد میں حصہ داری دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئلہ پٹی کے علاقہ سے تعلق رکھنے والے سابق بی آر ایس ایم ایل ایز اور تلنگانہ کول مائن ورکرس یونین کے قائدین احتجاج میں شرکت کریں گے اور احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے تمام کول ورکرس یونینوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

a3w
a3w