حیدرآباد

حبیب نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا واقعہ (ویڈیو)

چہارشنبہ کی شام حبیب نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ملے پلی کے علاقہ میں سہارا ڈیری فارم کے قریب ایک مکان کی کچن میں کھانا پکانے کے دوران اچانک گیس سلینڈر میں آگ بھڑک اٹھی۔

حیدرآباد۔ چہارشنبہ کی شام حبیب نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ملے پلی کے علاقہ میں سہارا ڈیری فارم کے قریب ایک مکان کی کچن میں کھانا پکانے کے دوران اچانک گیس سلینڈر میں آگ بھڑک اٹھی۔

اطلاع ملتے ہی مقامی کارپوریٹر جناب ظفر خان فوراً موقع واردات پر پہنچ گئے۔ ظفر خان نے مقامی عوام کے تعاون سے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔ بروقت کارروائی کے نتیجہ میں آگ پر قابو پالیا گیا۔

خوش قسمتی سے اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی بڑے مالی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔ پولیس نے اس واقعہ کا نوٹ لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔