تلنگانہ

جمعیۃ علماء ہند ضلع جگتیال کا گستاخ رسول نرسنگھانند کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

وفد نے ملعون نرسنگھانند کی گرفتاری کے حوالے سے ایک درخواست داخل کی اور پرزور مطالبہ کیا کہ نرسنگھانند کو مختلف دفعات کے تحت فوری گرفتار کیا جائے۔

جگتیال: جمعیۃ علماء ضلع جگتیال کا ایک وفد آج بروز منگل حضرت مولانا سید مظہر قاسمی صاحب دامت برکاتہم کی قیادت میں جگتیال کے ضلع ایس پی، آئی پی ایس جناب اشوک کمار صاحب سے ان کے دفتر میں ملا۔

متعلقہ خبریں
نرساپور میں جمعیۃ علماء ضلع میدک کا جلسہ: اصلاح معاشرہ پر زور
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

وفد نے ملعون نرسنگھانند کی گرفتاری کے حوالے سے ایک درخواست داخل کی اور پرزور مطالبہ کیا کہ نرسنگھانند کو مختلف دفعات کے تحت فوری گرفتار کیا جائے۔

ایس پی نے اس مطالبے پر مناسب کارروائی کرنے کا یقین دلایا۔ وفد میں ضلعی جمعیۃ کے اراکین شامل تھے، جن میں مولانا محبوب قاسمی، قاری محمودالحسن، مفتی خلیل الدین، صدر سٹی جمعیۃ علماء جگتیال حافظ خواجہ عقیل، صدر سٹی جمعیۃ علماء کورٹلہ مفتی مجیب الرحمٰن قاسمی، مولانا سید نعیم، مولانا عبدالکریم اسعدی، قاضی بلیغ الدین قاضی شہر کورٹ، قاضی عبدالحمید قاسمی قاضی شہر مٹ پلی، مولانا ماجد ندوی، مولانا عاطف اسعدی، حافظ عبد الرؤف، حافظ نثارالحقانی، حافظ عبدالعزیز، نامہ نگار روزنامہ منصف اور دیگر موجود تھے۔

سیکریٹری رپورٹ
مفتی عبدالمعز شامزئی