حیدرآباد
حیدرآباد میں سری رام نومی شوبھا یاترا کے پیش نظر سیکوریٹی کے سخت انتظامات
شہرحیدرآباد میں کل نکالی جانے والی سری رام نوامی شوبھا یاترا کے سلسلہ میں پولیس نے وسیع نتظامات کئے ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں کل نکالی جانے والی سری رام نوامی شوبھا یاترا کے سلسلہ میں پولیس نے وسیع نتظامات کئے ہیں۔
حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے شہر میں شوبھا یاترا کے انتظامات کے سلسلہ میں عہدیداروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے ہدایت دی کہ ماضی میں یاترا کے دوران پیش آئے ناخوشگوار واقعات کا اعادہ نہ ہونے پائے اور سخت ترین بندوبست یقینی بنایا جائے۔
مرکزی جلوس کے راستے میں جہاں چھوٹے جلوس شامل ہوں گے، ان چوراہوں پر خصوصی نگرانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
عبادت گاہوں اور حساس علاقوں میں مسلسل نگرانی کے لئے اضافی فورس تعینات کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو بروقت روکا جا سکے۔