تلنگانہ

صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے تلنگانہ کے یوم تاسیس پر عوام کو دی مبارکباد۔

نئی دہلی: صدر جمہورہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو تلنگانہ کے یوم تاسیس پر عوام کو مبارکباد دی۔

نئی دہلی: صدر جمہورہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو تلنگانہ کے یوم تاسیس پر عوام کو مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

محترمہ مرمو نے ٹویٹ کیا ’’تلنگانہ کے عوام کو ان کے یوم تاسیس پر میری نیک تمنائیں! جنگلات اور جنگلی حیات سے مالا مال، تلنگانہ کو خوشحال ثقافتی ورثہ اور باصلاحیت لوگوں کا بھی آشیرواد ملا ہے۔

یہ خوبصورت ریاست اختراع اور انٹرپرینیورشپ کے مرکز کے طور پر ابھر رہی ہے۔ تلنگانہ کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے میری نیک خواہشات۔

مسٹر دھنکھرڑنے کہا ’’تلنگانہ کے یوم تاسیس پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! ریاست اپنے مالا مال ورثے، متحرک ثقافت اور فروغ پذیر صنعتوں کے لیے مشہور ہے۔

گزشتہ برسوں میں تلنگانہ کے لوگوں نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہندوستان کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ریاست ترقی کرتی رہے اور شان و شوکت کی نئی بلندیوں کو چھوئے۔

مسٹر مودی نے کہا ’’تلنگانہ کے یوم تاسیس پر، اس شاندار ریاست کے لوگوں کو میری نیک خواہشات۔

اس کے لوگوں کی مہارت اور اس کی ثقافتی خوشحالی کی بہت تعریف کی جاتی ہے۔ میں تلنگانہ کی بھلائی اور خوشحالی کے لیے پرارتھنا کرتا ہوں۔”