آندھراپردیش

وزیراعظم منگل کو اے پی میں این اے سی آئی این کے دوسرے کیمپس کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم مودی منگل کو آندھراپردیش کا دورہ کریں گے ذرائع کے مطابق وہ نیشنل اکیڈیمی آف کسٹمس، ان ڈائرکٹرٹیکسس اینڈ نارکوٹکس (این اے سی آئی این) کے دوسرے کیمپس کے ساتھ ساتھ ضلع ستیہ سائی کے پالاسمدرم میں قومی شاہراہ کا افتتاح انجام دیں گے۔

حیدرآباد: وزیراعظم مودی منگل کو آندھراپردیش کا دورہ کریں گے ذرائع کے مطابق وہ نیشنل اکیڈیمی آف کسٹمس، ان ڈائرکٹرٹیکسس اینڈ نارکوٹکس (این اے سی آئی این) کے دوسرے کیمپس کے ساتھ ساتھ ضلع ستیہ سائی کے پالاسمدرم میں قومی شاہراہ کا افتتاح انجام دیں گے۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا

مودی بذریعہ ہیلی کاپٹر16جنوری کی دوپہر کو ضلع ستیہ سائی پہنچیں گے۔متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے موقع پر موجودہ آندھراپردیش سے کئے گئے وعدہ کے حصہ کے طورپر سال 2014میں 730کروڑروپئے سے اس اکیڈیمی کی منظوری عمل میں لائی گئی تھی۔ریاستی حکومت نے اس اکیڈیمی کے لئے 35ایکڑاراضی الاٹ کی ہے جو بنگالوروایرپورٹ سے قریب واقع ہے۔

این اے سی آئی این کا پہلا کیمپس فریدآباد میں ہے۔اس کے ذریعہ ملک بھر کے آئی آرایس عہدیداروں اورکسٹم کے عہدیداروں کو تربیت فراہم کی جارہی ہے۔اے پی کے دوسرے کیمپس میں اس تلگوریاست کے ساتھ ساتھ دوسری ریاستوں کے گروپ 1آفیسرس کے علاوہ گڈس اینڈ سرویسس ٹیکس کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

پالاسمدرم کی اکیڈیمی میں جہازوں، کنٹینرس اور سمندر کے دیگر ٹرانسپورٹ کے ذرائع سے لائی جانے والی نارکوٹکس کی تلاش کا کام کرنے والے عہدیداروں کے لئے میری ٹائم ٹریننگ کا مرکز بھی ہوگا۔اس اکیڈیمی میں کلاس رومس کے ساتھ ساتھ ہاسٹل کی سہولت،فیکلٹی، اسٹاف اور مہمانوں کے لئے قیام وطعام کا بھی انتظام رہے گا۔