سوشیل میڈیا
میرپیٹ میں نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ
میر پیٹ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور جانچ کررہی ہے۔ متاثرہ کوطبی معائنہ کے لئے بھیج دیاگیا۔ پولیس، مقام واقعہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کررہی ہے اورمختلف زاویوں سے اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ میرپیٹ میں نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کا واقعہ پیش آیا۔پولیس ذرائع نے کہا کہ نابالغ لڑکی اورملزمین پڑوس میں رہتے ہیں اور ایک دوسرے سے واقف ہیں۔ ملزمین، متاثرہ کو نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں پر اس کی عصمت دری کی گئی۔پولیس سے متاثرہ نے اس بات کی شکایت کی۔
میر پیٹ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور جانچ کررہی ہے۔ متاثرہ کوطبی معائنہ کے لئے بھیج دیاگیا۔پولیس، مقام واقعہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کررہی ہے اورمختلف زاویوں سے اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے تاہم پولیس نے اس کی ہنوز تصدیق نہیں کی ہے۔