تلنگانہ
تلنگانہ میں دو لاریوں کی ٹکر کے بعد آگ لگنے سے تین افراد کی موت
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ اور پولیس کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی آگ نے دونوں لاریوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ بجھانے کی کوششوں کے باوجود دونوں لاریوں کے ڈرائیور اور ایک کلینر جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
محبوب آباد: تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے کڑیا ٹھنڈا کے قریب جمعہ کی صبح دو لاریوں کے ٹکرانے کے بعد آگ لگنے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی۔
پولیس کے مطابق یہ زبردست حادثہ آج علی الصبح نیشنل ہائی وے-563 پر اس وقت پیش آیا جب وجئے واڑہ سے گجرات گرینائٹ لے جارہی لاری ورنگل سے آندھرا پردیش مچھلیوں کا چارہ لے جارہی دوسری لاری سے ٹکرا گئی۔ دونوں گاڑیوں کے درمیان تصادم اتنا شدید تھا کہ ان میں آگ لگ گئی۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ اور پولیس کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی آگ نے دونوں لاریوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ بجھانے کی کوششوں کے باوجود دونوں لاریوں کے ڈرائیور اور ایک کلینر جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
افسران کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔