مہاراشٹرا

یوم آزادی کے موقع پر ممبئ میں سخت پولیس انتظامات۔ خفیہ کیمرے سے پورے شہر کی نگرانی

پولیس نے بتلایا کہ۔ 79 ویں آزادی کے ایک دن قبل سے ہم کسی بھی مشکوک سرگرمی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرا فوٹیج کو مستقل طور پر اسکین کر رہے ہیں اور بی ڈی ڈی ایس اسکواڈ کو بھیڑ والے مقامات پر چیک کرنے کے لئے انتباہ کیا جاتا ہے جبکہ سادہ لباس پولیس اہلکاروں کو بھی حساس مقامات پر تعینات کیا گیا ہے ۔

ممبئی: یوم آزادی کے موقع پر آج شہر میں سخت حفاظتی بندوبست کئے گئے تھے اور پورئے شہر کی خفیہ کیمرئے سے نگرانی کی جارہی تھی تاکہ پرامن طریقوں سے تقریبات کو منایا جاسکے

متعلقہ خبریں
آزادی، وطن کے متوالوں کے لئے ایک عظیم کارنامہ، مانو میں یومِ آزادی تقریب، پروفیسر عین الحسن کا خطاب
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
سیف علی خان حملہ کیس، گرفتار شخص کو چھوڑ دیا گیا
دہلی کے بازاروں میں سخت سیکوریٹی
سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ہنوز فرار

اور امن و امان کو برقرار رکھا جاسکے حفاظتی بیڑے میں چودہ ہزار 14،000 سے زائد پولیس اہلکاروں کو شامل کیا گیا ، جن میں خصوصی یونٹوں کے افسران اور ممبران بھی شامل ہیں ، ۔

6 ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ، 17 ڈپٹی کمشنر آف پولیس ، 39 اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ، 2،529 افسران اور 11،682 کانسٹیبل کو شہر کے مختلف مقامات پر تعنایات کیا گیا ہے

جن کے ہمراہ ۔ فورس ون ، ایس آر پی ایف پلاٹونز ، فوری رسپانس ٹیموں ، فسادات پر قابو پانے والے اسکواڈز ، ڈیلٹا اور جنگی ٹیموں کے ساتھ ساتھ ہوم گارڈز ، کے جوانوں کی خدمات بھی حاصل کی گئ ہے