دہلی

دہلی کے بازاروں میں سخت سیکوریٹی

دہلی پولیس نے فیسٹیول سیزن کے مدنظر مختلف مارکٹس میں سیکوریٹی انتظامات کڑے کردیئے ہیں۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) دہلی پولیس نے فیسٹیول سیزن کے مدنظر مختلف مارکٹس میں سیکوریٹی انتظامات کڑے کردیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
چراغ پاسوان کو زیڈ زمرہ کی سیکوریٹی دی جائے گی

روہنی کے پرشانت وہار علاقہ میں سی آر پی ایف اسکول کے سامنے دھماکہ کے مدنظر ریلوے اور میٹرو اسٹاف سے ہائی الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے۔

چاندنی چوک‘ آزاد پور اور غازی پور کے بازار خاص طورپر دہلی پولیس کی نگرانی میں ہیں کیونکہ یہاں دہلی کے باہر کے لوگوں کا زیادہ آنا جانا رہتا ہے۔

شاپنگ مالس اور پرہجوم مقامات پر کڑا پہرہ ہے۔ صدر بازار میں لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کرکے لوگوں کو الرٹ رہنے کو کہا جارہا ہے۔