دہلی

تروپتی لڈو تنازعہ، سپریم کورٹ میں کل عرضیوں پر سماعت

سپریم کورٹ،30 ستمبر کو مفاد عامہ کی ان درخواستوں کی سماعت کرے گا جن میں تروپتی لڈوں کی تیاری میں استعمال شدہ گھی میں جانوروں کی چربی کی مبینہ موجودگی کی جانچ کا مطالبہ کیا گیا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ،30 ستمبر کو مفاد عامہ کی ان درخواستوں کی سماعت کرے گا جن میں تروپتی لڈوں کی تیاری میں استعمال شدہ گھی میں جانوروں کی چربی کی مبینہ موجودگی کی جانچ کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز
خریدے جب کوئی گڑیا‘ دوپٹا ساتھ لیتی ہے

کازلسٹ کے مطابق جو عدالت عظمی کے ویب سائٹ پر شائع ہوئی ہے، 30 ستمبر کو جسٹس بی آر گاوائی اور کے وی وشواناتھن پر مشتمل بنچ، ان مفاد عامہ کی عرضیوں کی سماعت کرے گی۔

ایک عرضی ستیم سنگھ اڈوکیٹ نے داخل کی ہے، جس میں انہوں نے تروملا تروپتی دیواستھانم کی بدانتظامی اور مجرمانہ سازش کی سپریم کورٹ کے موظف جج کی زیر قیادت عدالتی تحقیقات یا سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔

ایک اور عرضی میں تروپتی کے لڈوں کی تیاری میں غیر معیاری اجزا اور جانوروں کی چربی کے استعمال کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کی راست نگرانی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی جانی چاہئے یا سپریم کورٹ کے موظف جج کی زیر نگرانی ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کرتے ہوئے ان الزامات کی آزادانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔

دریں اثنا حکومت آندھرا پردیش نے گھی میں ملاوٹ کی تحقیقات کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔