ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ نے آسٹریلیا کو مشکل سے نکالا
تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن صبح کے سیشن میں لڑکھڑائی آسٹریلیائی ٹیم کو ٹریوس ہیڈ (ناٹ آؤٹ 103) اور اسٹیو اسمتھ (65 ناٹ آؤٹ) نے مشکل سے نکال کر چائے کے وقت تین وکٹوں پر 234 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن پر لادیا ہے۔
برسبین: تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن صبح کے سیشن میں لڑکھڑائی آسٹریلیائی ٹیم کو ٹریوس ہیڈ (ناٹ آؤٹ 103) اور اسٹیو اسمتھ (65 ناٹ آؤٹ) نے مشکل سے نکال کر چائے کے وقت تین وکٹوں پر 234 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن پر لادیا ہے۔
آسٹریلیا نے کل کے اسکور 28 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ابھی ٹیم کے اسکور میں تین رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ جسپریت بمراہ نے عثمان خواجہ (21) کو رشبھ پنت کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ کروا کر ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ 19ویں اوور میں بمراہ نے نیتھن میکسوینی (نو) کو بھی اپنا شکار بنالیا۔
33 ویں اوور میں نتیش کمار ریڈی نے مارنس لابشگن (12) کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم کھانے کے وقت تک 104 پر تین وکٹیں گنوانے کے بعد مشکل میں پڑ گئی تھی۔ بحران کے ایسے وقت میں بلے بازی کے لئے آنے والے اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ نے اننگ کو سنبھالا اور تیزی سے رنز بنائے۔
چائے کے وقت تک ٹریوس ہیڈ نے اپنی سنچری مکمل کر لی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ان کی چوتھی سنچری ہے۔ انہوں نے 118 گیندوں میں 13 چوکے لگا کر (ناٹ آؤٹ 103) بنالئے ہیں۔ ان کے ساتھی اسٹیو اسمتھ 149 گیندوں میں چھ چوکے لگاتے ہوئے (ناٹ آؤٹ65) رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔ اب تک دونوں بلے بازوں کے درمیان چوتھے وکٹ کے لیے 168 رنز کی شراکت ہوچکی ہے۔ آسٹریلیا نے چائے کے وقت تک تین وکٹوں پر 234 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔
ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے دو اور نتیش کمار ریڈی نے ایک وکٹ حاصل کیا۔