آندھراپردیش

اے پی کے کڑپہ ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ، دو نوجوان ہلاک

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے سائی سنجے (24) اور سی سنتوش (24) کے طور پر ہوئی ہے، جو اس وقت اسکوٹی پر بدویل کی سمت جا رہے تھے کہ اچانک حادثہ کا شکار ہوگئے۔

حیدرآباد: اے پی کے کڑپہ ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دونوجوان ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ کل شب ضلع کے
تووپلی جنکشن کے قریب قومی شاہراہ نمبر 67 پر پیش آیا۔حادثہ اتنا شدیدتھاکہ دونوجوان موقع پرہی ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے سائی سنجے (24) اور سی سنتوش (24) کے طور پر ہوئی ہے، جو اس وقت اسکوٹی پر بدویل کی سمت جا رہے تھے کہ اچانک حادثہ کا شکار ہوگئے۔


رشتہ داروں نے بتایا کہ دونوں دوست انٹرمیڈیٹ تعلیم کے دنوں سے ہی قریبی دوست تھے۔


پولیس نے حادثہ کی اطلاع ارکان خاندان کو دی اور لاشوں کو سرکاری اسپتال منتقل کیا۔


پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔