حیدرآباد

حیدرآباد میں سنٹر قائم کرنے برطانیہ کے لائیڈس گروپ کا اعلان

ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی وصنعت کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے دنیا بھر میں تلنگانہ سب سے سازگار ریاست بن کر ابھر ی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی وصنعت کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے دنیا بھر میں تلنگانہ سب سے سازگار ریاست بن کر ابھر ی ہے۔ ریاست میں خاص کر حیدرآباد میں سرمایہ مشغول کرنے، کمپنیوں کے قیام کیلئے دنیا بھر کی سرکردہ کمپنیوں میں مسابقت جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
لکشمی بم نہیں عنقریب سیاسی ایٹم بم پھٹنے والے ہیں: پونگولیٹی
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
تلنگانہ میں بی آر ایس کا احتجاج
نئے شہر کی تعمیر سے قبل موجودہ شہر کی ترقی پر توجہ دینے ریونت ریڈی کو کے ٹی آر کا مشورہ

کئی بین الاقوامی کمپنیز ریاست تلنگانہ کا رخ کررہی ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ کے ٹی راما راؤ نے ٹویٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کئی کمپنیز کی جانب سے حیدرآباد میں اپنا صدر دفتر، علاقائی دفتر قائم کیا گیا ہے۔

اب تازہ ترین طور پر برطانیہ کی بینکنگ کمپنی لائیڈس گروپ تلنگانہ میں سرمایہ مشغول کرنے کیلئے آگے آئی ہے۔ آج لائیڈس گروپ کے ایک وفد نے کے ٹی راما راو سے ملاقات کی۔ کے ٹی راما راؤ نے مزید کہا کہ لائیڈس بینکنگ گروپ کا شمار برطانیہ میں سب سے بڑے فینانشیل سرویس پروائیڈر کے طور پر کیا جاتا ہے۔

کمپنی کے2.6 کروڑ سے زیادہ کسٹمرس ہیں۔ اب لائیڈس بینکنگ گروپ کی جانب سے حیدرآباد میں ٹیکنکل سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حیدرآباد میں سنٹر کے آغاز کے بعد پہلے مرحلہ میں 600 افراد کو پھر آئندہ چھ ماہ میں اپنے سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہوئے مزید کئی سو افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ہم ریاست کی قابل رشک اور غیر معمولی ترقی پر فخر کرتے ہیں۔