دہلی

ہوٹل مالک کے وزیر فینانس سے معافی مانگنے کا ویڈیو

قائد اپوزیش لوک سبھا راہول گاندھی نے جمعہ کے دن ایک ویڈیو کے حوالہ سے حکومت کو نشانہ تنقید بنایا جس میں ایک ریسٹورنٹ چین کے مالک کو جی ایس ٹی کے خلاف آواز اٹھانے پر وزیر فینانس نرملا سیتارمن سے معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نئی دہلی: قائد اپوزیش لوک سبھا راہول گاندھی نے جمعہ کے دن ایک ویڈیو کے حوالہ سے حکومت کو نشانہ تنقید بنایا جس میں ایک ریسٹورنٹ چین کے مالک کو جی ایس ٹی کے خلاف آواز اٹھانے پر وزیر فینانس نرملا سیتارمن سے معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
کجریوال کے غیاب میں آتشی 15اگست کو ترنگا لہرائیں گی
عمران خان سے بات چیت ممکن: اسحق ڈار
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
فلم ڈبل اسمارٹ کے آئٹم سانگ میں کے سی آر کی آواز کا استعمال۔ ایل بی نگر پولیس میں شکایت
تلنگانہ کا نیا ایمبلم، حکومت کے اقدام پر تنازعہ

راہول گاندھی نے کہا کہ جب برسراقتدار لوگوں کی ”نازک اَنا“ کو ٹھیس پہنچتی ہے تو وہ دوسروں کو بے عزت کرتے ہیں۔ کانگریس کے کئی قائدین نے 2 ویڈیوز شیئر کئے جن میں ایک میں 11 ستمبر کو ایک ایونٹ میں اناپورنا چین آف ریسٹورنٹس کے مالک سرینواسن کو جی ایس ٹی کی مختلف شرحوں پر تشویش ظاہر کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور دوسری ویڈیو میں سرینواسن کو وزیر فینانس سے شخصی طورپر معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ اگر یہ ”گھمنڈی حکومت“ عوام کی بات سنتی تو اس کی سمجھ میں آجاتا کہ آسان جی ایس ٹی سے لاکھوں تاجروں کے مسائل حل ہوجاتے۔

ایکس پر پوسٹ میں راہول گاندھی نے کہا کہ کوئمبتور کے اناپورنا ریسٹورنٹ جیسے چھوٹے کاروبار نے جب سرکاری عہدیداروں سے جی ایس ٹی کو آسان بنانے کی گزارش کی تو اس کے ساتھ گھمنڈی رویہ اختیار کیا گیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ جب کوئی امیر کبیر دوست قوانین بدلنے کی گزارش کرتا ہے یا قومی اثاثے مانگتا ہے تو مودی جی اس کے لئے ریڈ کارپٹ بچھادیتے ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ہمارے چھوٹے کاروباری پہلے ہی نوٹ بندی‘ ناقابل رسائی بینکنگ سسٹم‘ ٹیکس کی جبری وصولی اور تباہ کن جی ایس ٹی کی مار جھیل چکے ہیں۔

آخر میں ان کے حصہ میں مزید بے عزتی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی اور متوسط صنعتیں کئی سال سے راحت کا مطالبہ کررہی ہیں۔

a3w
a3w