مہاراشٹرا

گاؤ رکھشکوں پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایک ہلاک

ناندیڑ ضلع کے شیونی گاؤں میں 19جون کی رات گاؤرکھشکوں پر ہوئے حملہ میں ایک کی موت ہوگئی۔ عید لاضحی کے پیش نظر گائے نسل کے جانوروں کی حمل و نقل پر نظر رکھنے والے گاؤرکھشکوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

ناندیڑ: ناندیڑ ضلع کے شیونی گاؤں میں 19جون کی رات گاؤرکھشکوں پر ہوئے حملہ میں ایک کی موت ہوگئی۔ عید لاضحی کے پیش نظر گائے نسل کے جانوروں کی حمل و نقل پر نظر رکھنے والے گاؤرکھشکوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
بنجارہ ہلز میں طالب علم پر قاتلانہ حملہ،نوجوان شدید زخمی

اس معاملہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ سوپان ریڈی کے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق 19 جون کی دوپہر 12بجے اپنے ساتھیوں مہیش کونڈلوار، گیانیشور کارلے واڑ، بالاجی راہول واڑ، وٹھل لکشمن اننت وار، وشال مینڈے واڑ، بالاجی کارلے واڑ، شیکھر راپیلی کے ہمراہ دھنن جئے تپتے واڑ کے گھر منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے گیا تھا۔

واپسی کے دوران سمارس اپا راؤ پیٹ نامی گاؤں کے قریب ایک بولیرو پیک اپ نظر آئی جس میں گائے نسل کے جانور لے جائے جانے کا شبہ ہوا، کنڈلہ اور ملک جام نامی گاؤں کے درمیان ہم نے گاڑی کو روک کر اس میں کیا ہے دریافت کیا۔

اس گاڑی کے کیبن سے تین لوگ باہر آئے اور گاڑی کے پیچھے سے 10 سے 12 لوگ ڈنڈے اور لاٹھیاں اور خنجر لے کر نکلے، کچھ لوگ موٹر سائیکلوں پر بھی آگئے۔ اس دوران میرے ساتھ موجود 3 ساتھی بولیرو گاڑی میں کیا ہے دیکھنے اُس کے قریب پہنچے، اس دوران ان لوگوں نے ہم پر حملہ کردیا۔

اس حملہ میں اننت واریہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو شیونی کے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹرس نے بعد معائنہ شیکھر راپیلی کے فوت کی خبر دی۔ دیگر زخمیوں کو علاج کے لئے ناندیڑ شہر کی طرف روانہ کیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے اب تک چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

a3w
a3w