حیدرآباد

وقف ترمیمی بل چور دروازے سے اوقافی جائیدادوں کو غصب کرنے کی سازش: مشتاق ملک

وقف ترمیمی بل 2024 چور دروازے سے مسلمانوں کی اوقاف کی جائیدادوں کو غصب کرنے کی سازش ہے۔ اس بل کی ترمیمات سے واضح ہے کہ اوقاف بورڈس برائے نام رہ جائیں گے اور اختیارات ضلع کلکٹرس کے پاس ہوں گے۔

حیدرآباد: وقف ترمیمی بل 2024 چور دروازے سے مسلمانوں کی اوقاف کی جائیدادوں کو غصب کرنے کی سازش ہے۔ اس بل کی ترمیمات سے واضح ہے کہ اوقاف بورڈس برائے نام رہ جائیں گے اور اختیارات ضلع کلکٹرس کے پاس ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
مکہ مسجد کا لاؤڈ اسپیکر منقطع کیا جاناسنگین غلطی: مشتاق ملک
وقف ترمیمی بل، مرکزی حکومت کے ارادے نیک نہیں ہیں: جعفر پاشاہ
وقف ترمیمی بل کے خلاف مجسمہ امبیڈکر ٹینک بنڈ پر کل جماعتی دھرنا، مولانا خیر الدین صوفی، عظمیٰ شاکر، عنایت علی باقری اور آصف عمری کا خطاب
وقف بورڈ کا ریکارڈ روم مہر بند کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ جج سے تحقیقات کا مطالبہ
مسلم کنونشن کا جلد انعقاد، صدر تحریک مسلم شبان مشتاق ملک کا بیان

صدر تحریک مسلم شبان و شرعی فیصلہ بورڈ جناب محمد مشتاق ملک نے آج جامع مسجد ماریڈ پلی سکندرآباد میں نماز جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کو آگاہ کیا کہ وہ اپنی آباواجداد کی وقف کی ہوئی لاکھوں کروڑوں روپے کی جائیدادوں کے لئے تحفظ کے لئے کمر بستہ ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ وقف کا مسئلہ شرعی ہے اور اس میں این ڈی اے حکومت دخل اندازی کرنا چاہتی ہے۔ دراصل بی جے پی اور آر ایس ایس مستقل اوقاف کے خلاف بولتے رہے ہیں۔ حتیٰ کہ اوقاف کی زمینات کو بھی غلط قرار دے رہے ہیں۔

جناب مشتاق ملک نے مزید کہا کہ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے پارلیمنٹ میں معاملات کی غلط تشریحات کی ہیں۔ ان کا یہ کہنا کہ جو مسلمان، بٹوارے کے موقع پر پاکستان چلے تھے، انہوں نے جانے سے قبل اپنی تمام اراضیات اور جائیدادیں مختلف وقف بورڈس کے حوالے کردی تھیں اور پاکستان سے جو ہندو یہاں آئے، ان کی اراضیات اور جائیدادوں کو حکومت پاکستان نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلع کلکٹرس کو اگر اختیارات دیئے جائیں گے تو بابری مسجد جیسے حالات پیدا ہوں گے۔ مساجد اور درگاہیں محفوظ نہیں رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد صوفی کونسل مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کرتی جس سے حکومت نے بات کی۔

جناب محمد مشتاق ملک نے کہا کہ امت مسلمہ ہند کو آگاہ کیا کہ وہ اپنی شناخت اور تحفظ اوقاف کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔  

a3w
a3w