کون بنے گا کروڑپتی ہمیشہ سے علم اور اس سے حاصل ہونے والے خود اعتمادی کا جشن رہا ہے
"کون بنے گا کروڑپتی" ایک بار پھر اپنے نئے سیزن کے ساتھ شاندار واپسی کے لیے تیار ہے۔ امیتابھ بچن ایک بار پھر کے بی سی کو ہوسٹ کرنے جا رہے ہیں۔ کے بی سی کا نیا سیزن 11 اگست پیر سے جمعہ کی رات 9 بجے نشر کیا جائے گا۔
ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ "کون بنے گا کروڑپتی” (کے بی سی) ہمیشہ سے علم اور اس سے حاصل ہونے والے خود اعتمادی کا جشن رہا ہے۔
"کون بنے گا کروڑپتی” ایک بار پھر اپنے نئے سیزن کے ساتھ شاندار واپسی کے لیے تیار ہے۔ امیتابھ بچن ایک بار پھر کے بی سی کو ہوسٹ کرنے جا رہے ہیں۔ کے بی سی کا نیا سیزن 11 اگست پیر سے جمعہ کی رات 9 بجے نشر کیا جائے گا۔
کے بی سی سیزن 17 کے لیے ایک نیا حوصلہ افزا مہم شروع کی گئی ہے، جس کا عنوان ہے”جہاں عقل ہے، وہاں اکڑ ہے”۔ اس مہم کی ہدایت کاری وِکاس بہل نے کی ہے۔امیتابھ بچن نے کہا: "کون بنے گا کروڑپتی ہمیشہ سے علم اور اس سے حاصل ہونے والے خود اعتمادی کا جشن رہا ہے۔
اس سال کی مہم ’جہاں عقل ہے، وہاں اکڑ ہے‘ اس جذبے کو بہت خوبصورتی سے ظاہر کرتی ہے، اور لوگوں کو اپنے ذہنی صلاحیتوں پر فخر کرنے اور خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی ہے۔
وِکاس بہل نے کہا: "کون بنے گا کروڑپتی ہمیشہ صرف ایک کوئز شو نہیں رہا، بلکہ یہ ہندستان کی بدلتی ہوئی سوچ کا آئینہ رہا ہے۔