سوشیل میڈیاقومی

خاتون کی لاپرواہی سے گاڑی شوروم کی پہلی منزل سے کرگئی – کیا انشورنس سے ہوگا نقصان پورا؟ (خوفناک ویڈیو)

ماہرین کے مطابق نئی کار ڈلیوری سے پہلے ہی شو روم انشورنس کروا دیتا ہے جس کی رقم خریدار ادا کرتا ہے۔ یعنی خاتون کی گاڑی انشورنس کے دائرے میں آچکی تھی۔ اس صورت میں جیسے ہی حادثہ پیش آتا ہے، کار مالک کو فوراً انشورنس کمپنی کو اطلاع دینا ضروری ہوتا ہے۔

گاڑی شوروم کی پہلی منزل سے کرگئی

نئی دہلی: دہلی میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ نرمان وہار علاقے میں ایک خاتون نے نئی خریدی گئی مہندرا تھار گاڑی شو روم کی پہلی منزل سے نیچے آ گری۔ واقعہ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور سب کے ذہن میں یہی سوال گردش کر رہا ہے کہ اتنے بڑے نقصان کی تلافی آخر کون کرے گا اور کیا انشورنس کمپنی اس حادثہ کا خرچ اٹھائے گی؟

اطلاعات کے مطابق خاتون نے 27 لاکھ روپے میں تھار خریدی تھی اور ڈلیوری لینے کے لیے شو روم پہنچی تھیں۔ گاڑی پہلی منزل پر کھڑی تھی جہاں رسم کے طور پر کار کی پوجا کی گئی اور ناریل و لیموں کی رسومات ادا کی گئیں۔ پوجا کے بعد جیسے ہی خاتون نے گاڑی چلائی وہ کنٹرول کھو بیٹھی اور شو روم کے شیشے کو توڑتے ہوئے سیدھا نیچے جا گری۔

نیچے گرتے ہی گاڑی الٹ گئی اور بری طرح ڈیمیج ہوگئی، تاہم خوش قسمتی سے ایئربیگز کھل گئے جس سے خاتون اور شو روم کا ایک ملازم محفوظ رہا۔ واقعہ میں جانی نقصان نہیں ہوا مگر گارہ بری طرح تباہ ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق نئی کار ڈلیوری سے پہلے ہی شو روم انشورنس کروا دیتا ہے جس کی رقم خریدار ادا کرتا ہے۔ یعنی خاتون کی گاڑی انشورنس کے دائرے میں آچکی تھی۔ اس صورت میں جیسے ہی حادثہ پیش آتا ہے، کار مالک کو فوراً انشورنس کمپنی کو اطلاع دینا ضروری ہوتا ہے۔ اطلاع جلد دینے سے کلیم کا عمل آسان اور تیز ہوجاتا ہے۔

ایسے معاملات میں عام طور پر گاڑی کمپنی کے سروِس سینٹر میں ہی بھیجی جاتی ہے جہاں انشورنس کلیم کے تحت مرمت ہوتی ہے۔ شو روم کے ملازمین اور سیلز اسٹاف اس پورے عمل میں کسٹمر کی رہنمائی کرتے ہیں۔

اس واقعہ نے سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھیڑ دی ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ چونکہ گاڑی کی انشورنس پہلے سے ہوچکی تھی، اس لیے خاتون کو زیادہ مالی نقصان نہیں ہوگا اور انشورنس کمپنی ہی مرمت کا خرچ برداشت کرے گی۔