خاتون پر گائے کا جان لیوا حملہ، حالت نازک (ویڈیو)
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سیاہ رنگ کی گائے اچانک پیچھے سے آ کر خاتون پر جھپٹ پڑتی ہے۔ خاتون کچھ سمجھ بھی نہ پائی تھی کہ گائے نے زور دار حملہ کر دیا اور اُسے زمین پر گرا کر اپنے سینگوں سے گھسیٹنا شروع کر دیا۔
ایتاوہ (اتر پردیش) اتر پردیش کے ضلع ایتاوہ سے دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ بجرج نگر کی ایک گلی میں ایک خاتون روزانہ کی طرح اپنے پالتو کتے کو صبح چہل قدمی کے لئے لے کر نکلی تھی، مگر وہ نہیں جانتی تھی کہ یہ دن اُس کی زندگی کا سب سے بھیانک دن بن جائے گا۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سیاہ رنگ کی گائے اچانک پیچھے سے آ کر خاتون پر جھپٹ پڑتی ہے۔ خاتون کچھ سمجھ بھی نہ پائی تھی کہ گائے نے زور دار حملہ کر دیا اور اُسے زمین پر گرا کر اپنے سینگوں سے گھسیٹنا شروع کر دیا۔
ویڈیو میں یہ بھی دکھائی دیتا ہے کہ گائے تقریباً ایک منٹ تک مسلسل خاتون پر حملے کرتی رہی۔ وہ کبھی سینگوں سے مارتی ہے، کبھی پیروں سے کچلتی ہے۔ خاتون کی چیخ و پکار سے گلی گونج اٹھی، مگر اس وقت وہاں کوئی قریب نہ تھا جو فوری مدد کر سکے۔
अमरोहा के हसनपुर जिले में गुस्साई एक गाय ने अपने ही बेटी पर हमला कर दिया—
— Shobhnath Rao (@ShobhnathRao) July 26, 2025
दरअसल ये महिला इस गाय को अपनी माता मानती थी और इसकी पूजा भी करती थी—
लेकिन जानवर तो जानवर ही होते है आख़िर में इस आवारा गाय ने भी अपनी रंगत दिखाई और अपने ही भक्त पर हमला कर दिया—
>गाय को. मत मारो रे बाबा… pic.twitter.com/JNjKGTC0sS
کچھ دیر بعد قریب کی ایک خاتون پانی پھینک کر گائے کو بھگانے کی کوشش کرتی ہے، لیکن اس کی کوشش ناکام رہتی ہے۔ پھر ایک شخص ڈنڈا لے کر آتا ہے، مگر گائے تب بھی پیچھے نہیں ہٹتی۔ آخرکار تین سے چار نوجوان دوڑتے ہوئے پہنچے، تب جا کر گائے وہاں سے بھاگتی ہے۔
زخمی خاتون کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک بتائی ہے۔ اس دلخراش واقعہ کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ مقامی شہریوں نے نگر نگم سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ جانوروں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات نہ ہوں۔