جرائم و حادثات

مکان میں زینہ کے قریب خاتون مردہ حالت میں دستیاب

کرائے کے مکان میں سیڑھیوں کے قریب آج ایک 22سالہ خاتون مردہ حالت میں دستیاب ہوئی۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ متوفی میتھلی پریا، زینہ پر بیٹھی ہوئی حالت میں مردہ پائی گئی

نیلور(اے پی) (پی ٹی آئی) کرائے کے مکان میں سیڑھیوں کے قریب آج ایک 22سالہ خاتون مردہ حالت میں دستیاب ہوئی۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ متوفی میتھلی پریا، زینہ پر بیٹھی ہوئی حالت میں مردہ پائی گئی اور اس کے بائیں بغل میں چاقو کا زخم بھی پایا گیا اور ایک شخص جس کا نام رامپو نکھیل بتایا گیا ہے، مقامی پولیس میں رپورٹ درج کرانے گیا۔

نکھیل نے بتایا کہ پریا نے خود کو چاقو گھونپ کر خودکشی کرلی ہے تاہم پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ نکھیل نے خاتون کو چاقو گھونپ کر قتل کردیا اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

نکھیل نے اب تک اس بات کا اعتراف نہیں کیاکہ اُس نے چاقو گھونپ کر پریا کا قتل کیا ہے۔ اُس نے کہا کہ ایک تنازعہ پر بحث کے بعد پریا نے خود کو چاقو گھونپ کر ہلاک کرلیا ہے اور کہا کہ تحقیقات میں سچائی سامنے آئے گی۔ نیلور ٹاؤن ڈی ایس پی سندھو پریا نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔

پولیس کے مطابق نکھیل کا کمرہ اور پریا کی بہن کا کمرہ ایک دوسرے کے سامنے تھا۔ نکھیل اور پریا دونوں ہم کلاس میٹ بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔