یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب
اسی سلسلے میں ضلع بھدرادی کتہ گوڑم میں، صدر جمعیت علماء ضلع حضرت مولانا عبدالکریم صاحب شادی کی نگرانی میں انتخابی کارروائی انجام دی گئی۔ کل بروز جمعہ 8 اگست بعد نماز مغرب جامع مسجد یلندو منڈل میں علما، حفاظ اور مقامی ذمہ داران کی موجودگی میں منڈلی سطح کی نئی باڈی تشکیل دی گئی۔
ریاست تلنگانہ میں جمعیت علماء کی تین سالہ معیاد مکمل ہونے کے بعد پاسبانِ ملت حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب دامت برکاتہم، صدر جمعیت علماء تلنگانہ کی سرپرستی میں منڈلی سطح کے انتخابات کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں ضلع بھدرادی کتہ گوڑم میں، صدر جمعیت علماء ضلع حضرت مولانا عبدالکریم صاحب شادی کی نگرانی میں انتخابی کارروائی انجام دی گئی۔ کل بروز جمعہ 8 اگست بعد نماز مغرب جامع مسجد یلندو منڈل میں علما، حفاظ اور مقامی ذمہ داران کی موجودگی میں منڈلی سطح کی نئی باڈی تشکیل دی گئی۔
انتخابات کے نتیجے میں متفقہ طور پر مفتی محمد الیاس صاحب قاسمی کو صدر منتخب کیا گیا، مفتی امانت اللہ صاحب نائب صدر، حافظ سرور صاحب سیکرٹری، مفتی عبدالمتین صاحب جنرل سیکرٹری اور حافظ عقیل صاحب (امام و خطیب جامع مسجد یلندو) کو خازن کے عہدے پر منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر ضلعی انتخابی کمیٹی کے اراکین مولانا عبدالکریم صاحب، مفتی یاسر ندیم صاحب قاسمی، حافظ احمد صاحب، حافظ غوث الدین صاحب اور ماسٹر اکبر صاحب موجود تھے۔
مولانا عبدالکریم صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ "موجودہ حالات میں ملک و ملت کو جمعیت علماء کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، اس تنظیم سے وابستہ ہو کر اسے مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔” انہوں نے اپیل کی کہ ہر فرد گاؤں گاؤں، قریہ قریہ اس تنظیم کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
اجلاس کے اختتام پر نو منتخب کمیٹی نے ضلع سے آنے والے مبصرین اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔