ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی ختم کرنے پر زور: مصطفی الکاظمی
عراق کے نگران کار وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے کہا کہ علاقہ میں امن اور استحکام کے لئے اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کوختم کرنے کے لئے سمجھوتہ اور اقدامات کئے جانے چاہیے۔
جدہ: عراق کے نگران کار وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے کہا کہ علاقہ میں امن اور استحکام کے لئے اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کوختم کرنے کے لئے سمجھوتہ اور اقدامات کئے جانے چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ چوٹی کانفرنس کے موقع پر ایران اور سعودی عرب کے درمیان علاقائی کشیدگی کو دور کرنے کے لئے حکمت عملی اختیار کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ علاقائی امن و خوشحالی عراق کا مضمر ہے۔
سیاسی بحران کا شکار ملک کے نگران کار وزیر اعظم نے خبر رساں ادارہ اسوسی ایٹ پریس کے نمائندہ کے ساتھ جمعہ کی شام کو بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک میں مخالفت کا اثر عراق پر پڑتا ہے۔ مصطفی الکاظمی نے کہا کہ عراق اِس سلسلہ میں رول ادا کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ علاقہ کے امن اور استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ عراق اِس تعلق سے میزبانی کے فرائض انجام دے گا تاکہ ایران اور سعودی عرب میں جاری تنازعہ کی یکسوئی کی راہ ہموار ہوسکے۔ انہوں نے مشرقی وسطیٰ کے ممالک میں تال میل کی ضرورت ہے تاکہ علاقہ کو کشیدگی سے پاک کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ عراق کی جانب سے بارہا اِس بات کی کوشش کی گئی کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ اِس مقصد کے لئے سیشنس منعقد کئے گئے جو کہ کامیاب اور ثمر آور رہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق مذکورہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے لئے حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔
وزیر اعظم عراق نے خبر رساں ادارہ اے پی کے نمائندہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اِن تاثرات کا اظہار اُس وقت کیا جب کہ صدر امریکہ جوبائیڈن عرب خلیجی ممالک کے قائدین اور سربراہان سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے امریکہ کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں دائمی قائم امن اُسی وقت ہوسکتا ہے جب کہ یہاں کے ممالک تنازعات کو کم کردیں۔
انہوں نے کہا کہ چوٹی کانفرنس میں عراق کئی اُمور کی جانب توجہ مبذول کروائے گا تاکہ علاقہ میں امن اور سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ کے ممالک کے درمیان معاشی اشتراک و تعاون کی ضرورت ہے۔ عراق کے نگران کار وزیر اعظم نے کہا کہ صدر امریکہ کے دورہ سے توقع ہے کہ کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
آج صدر امریکہ کے ساتھ باہمی ملاقات کے بعد عراق کے نگران کار وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ اور عراق نے مختلف اُمور پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن عراق کی جمہوریت کی تائید کرتے ہیں۔