تلنگانہ

تقریباً نصف کروڑ افراد کو امدادی پنشن کی فراہمی: دیاکرراؤ

وزیر دیاکرراؤ نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بیڑی مزدوروں،تنہازندگی گذارنے والی خواتین، بیواؤں، ایچ آئی وی کے متاثرین، اساتذہ اور ڈائلیسس کے مریضوں کو پنشن دی جارہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرپنچایت راج دیاکرراو نے کہا ہے کہ ریاست میں تقریباً نصف کروڑ افراد کو امدادی پنشن دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف معمر اور معذور افراد کو پنشن دی جاتی ہے۔

 انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بیڑی مزدوروں،تنہازندگی گذارنے والی خواتین، بیواؤں، ایچ آئی وی کے متاثرین، اساتذہ اور ڈائلیسس کے مریضوں کو پنشن دی جارہی ہے۔  وزیر موصوف نے ضلع محبوب آباد کے تھورورو منڈل میں نئے پنشنرس میں کارڈس تقسیم کئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں ریاست میں ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات کو نافذ کیا جارہا ہے جس کی ملک میں کہیں اور نظیر نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ وظائف حاصل کرنے کیلئے مقررحد عمر کو گھٹا کر 57برس کردیاگیا ہے۔

a3w
a3w