شمالی بھارتکھیل

شوٹردادی دواخانہ میں شریک

شوٹردادی کو دواخانہ کے کریٹیکل کیئر یونٹ میں ہفتہ کے دن طبی نگہداشت میں رکھاگیا ہے۔ شوٹردادی کو قلب کا عارضہ لاحق ہے اور ان کی حالت نازک ہے۔ ڈاکٹروں نے یہ بات بتائی۔

لکھنو: باغپت کی ’شوٹر دادی‘ 88 سالہ پرکاشی تومر کو خانگی دواخانہ میں شریک کرایاگیا ہے۔

شوٹردادی کو دواخانہ کے کریٹیکل کیئر یونٹ میں ہفتہ کے دن طبی نگہداشت میں رکھاگیا ہے۔ شوٹردادی کو قلب کا عارضہ لاحق ہے اور ان کی حالت نازک ہے۔ ڈاکٹروں نے یہ بات بتائی۔

شوٹردادی کا ہیموگلوبن کم ہے اور پیشاب میں انفیکشن کی وجہ سے گردے متاثر ہوئے ہیں۔ شوٹردادی کو بلڈپریشر کم کرنے کی دوائیں دی جارہی ہیں۔

پرکاشی تومر کی بیٹی سیماتومر نے بتایاکہ میری ماں کی انجیوپلاسٹی ہوچکی ہے۔

پرکاشی تومر نے اترپردیش کے باغپت کے موضع جوہری میں اپنا شوٹنگ کیرئیر1999ء میں شروع کیاتھا۔ انہیں 25میڈل مل چکے ہیں۔