انٹرٹینمنٹ

اداکار یش کا انتخابی مہم چلانے سے انکار

بنگلورو: کنڑ سوپر اسٹار یش نے 10/ مئی کے اسمبلی انتخابات سے پیشتر امیدواروں کیلئے انتخابی مہم چلانے سیاستدانوں کی پیشکشوں کو ٹھکرادیا۔

یش پوری ریاست میں بے حد مقبول ہیں اور بی جے پی، کانگریس اور جے ڈی ایس انہیں اسٹار پرچارک بنانے مسلسل ان سے رجو ع ہورہے ہیں۔

تاہم یش اپنے مستقبل کے پروجیکٹ پر توجہ دے رہے ہیں اور سیاستدانوں کی تمام پیشکشوں کو مسترد کردیا۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں یش نے چند امیدواروں کے لیے انتخابی مہم چلائی تھی۔

پارلیمانی انتخابات میں کنڑ سوپر اسٹار درشن کے ساتھ وہ مانڈیا میں خیمہ زن رہے اور آخری دن تک مہم چلاکر آزاد امیدوار سمالتا امبریش کی سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا کے پوتے کے خلاف کامیابی کو یقینی بنایا تھا۔

a3w
a3w