مجھے پاکستان واپس نہ بھیجا جائے: سیما حیدر
سیما حیدر نے جسے پہلگام حملہ کے بعد پڑوسی ملک کے خلاف حکومت ِ ہند کے اقدامات کے تحت پاکستان واپس بھیج دیے جانے کا اندیشہ ہے، کہا ہے کہ میں پاکستان کی بیٹی تھی، لیکن اب ہندوستان کی بہو ہوں۔

نوئیڈا (یوپی) (پی ٹی آئی) سیما حیدر نے جسے پہلگام حملہ کے بعد پڑوسی ملک کے خلاف حکومت ِ ہند کے اقدامات کے تحت پاکستان واپس بھیج دیے جانے کا اندیشہ ہے، کہا ہے کہ میں پاکستان کی بیٹی تھی، لیکن اب ہندوستان کی بہو ہوں۔
مجھے یہاں رہنے دیا جائے۔ سیما حیدر 2023ء میں اس وقت سرخیوں میں آئی تھی جب اس نے اپنے ہندوستانی عاشق سچن مینا سے شادی کے لیے پاکستان چھوڑ دیا تھا۔ صوبہ سندھ میں پہلے ہی اس کی شادی ہوچکی تھی۔ وہ اپنے 4 بچوں کے ساتھ غیرقانونی طریقہ سے نیپال کے راستہ ہندوستان میں داخل ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر شیئر ویڈیو میں اس نے کہا کہ وہ پاکستان جانا نہیں چاہتی۔ مودی اور یوگی سے اس کی اپیل ہے کہ اسے ہندوستان میں رہنے دیا جائے۔ اس کا کہنا ہے کہ سچن مینا سے شادی کے بعد وہ ہندو بن گئی۔ اس کے وکیل کو امید ہے کہ اسے ہندوستان میں رہنے دیا جائے گا۔
وہ اب پاکستانی شہری نہیں رہی۔ اس نے گریٹر نوئیڈا کے سچن مینا سے شادی کی اور حال میں بیٹی بھارتی مینا کو جنم دیا۔ اس کی شہریت اب اس کے ہندوستانی شوہر کے ساتھ جڑی ہے۔ وکیل اے پی سنگھ نے جمعرات کے دن پی ٹی آئی سے کہا کہ مرکز نے پاکستانیوں کو ہندوستان چھوڑ کر چلے جانے کی جو ہدایت دی ہے وہ سیما حیدر پر لاگو نہیں ہوتی۔