حیدرآباد

اضلاع میں شدید بارش کی پیش قیاسی

یہاں جاری کردہ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ جئے شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدرا دری کتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ اور محبوب نگر اضلاع میں اتوار کے روز بھی یہی صورتحال برقرار رہے گی۔

حیدرآباد: مرکز موسمیات نے جمعہ کے روز بتایا ہے کہ کل ہفتہ کے روز ریاست تلنگانہ کے اضلاع کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، یدادری بھونگیر، رنگاریڈی، میڑچل ملکاجگری، وقار آباد، سنگاریڈی، میدک، محبوب نگر، ناگر کرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور جوگو لامبا گدوال میں کہیں کہیں شدید بارش کا امکان ہے۔

 یہاں جاری کردہ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ جئے شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدرا دری کتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ اور محبوب نگر اضلاع میں اتوار کے روز بھی یہی صورتحال برقرار رہے گی۔ آئندہ5دنوں کے دوران تلنگانہ کے چندر اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

a3w
a3w