تلنگانہسوشیل میڈیا

امیت شاہ کی آمد سے قبل منگوڈ میں سلنڈرس کے ساتھ کانگریس کا احتجاج

تلنگانہ کانگریس کارکنوں نے حلقہ منگوڈ میں امیت شاہ کی آمد سے قبل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کارکنوں نے حلقہ منگوڈ میں امیت شاہ کی آمد سے قبل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کانگریس کارکن جو گیس سلنڈر اور پٹرول و ڈیزل ٹینک کی علامت کے طور پر لباس زیب تن کئے ہوئے تھے، مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بلند کررہے تھے۔

بعض کارکنوں کے ہاتھوں میں دودھ اور اشیائے ضروریہ کے پیاکیٹس بھی تھے اور سڑکوں پر گشت رہے تھے۔

تاہم پولیس نے مرکزی وزیر داخلہ کی آمد سے قبل ہی انہیں وہاں سے منتشر کردیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ چند ور منڈل میں کیا گیا۔